1 جون 2014 - 14:36
دشمن پر غلبہ، سپاہ پاسدارن کے لئے بہت آسان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے کہا ہے کہ دشمن پر غلبہ پانے کے سلسلے میں سپاہ پاسداران کی راہ میں کبھی کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئي ہے۔

ابنا: بریگيڈیر حسین سلامی نے سپاہ پاسداران کی جانب سے شائع کی جانے والی گيارہ کتابوں کی تقریب رونمائی کے موقع پر کہا کہ اس مقدس ادارے کو کبھی کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوا ہے اور دشمن پرغلبہ اگرچہ ناممکن تھا لیکن سپاہ نے اسے ممکن جانا ہے۔ حسین سلامی نے مزید کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دھمکیوں اور سازشوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، سناریو زیادہ پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں، دھمکیوں کا دائرہ بھی بڑھتا جا رہا ہے اور اسلامی نظام کے خلاف جنگ عالمی ہوتی جارہی ہے اور ان دھمکیوں کے ساتھ ساتھ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی زیادہ طاقتور ہوتی جارہی ہے۔ بریگيڈیر حسن سلامی نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران خطے اور دنیا کے مختلف علاقوں میں براہ راست فوجی موجودگي کے بغیر بھی بڑی طاقتوں کی پالیسیوں کی روک تھام کر سکتی ہے اور ان کو ناکام بھی بنا سکتی ہے۔

.....

/169